سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)سوات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے 30نومبر تک اخری ڈیڈلائن ، ڈیڈلائن گذرنے کے بعد پکڑ دھکڑ شروع کرنے کا فیصلہ ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی شہاب محمد خان کے مطابق تحصیل بابوزئی سمیت ضلع سوات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ئے 30نومبر کی ڈیڈلائن دی گئی ہے اور کہا ہے کہ بابوزئی سمیت ضلع بھر میں نان کسٹم پیڈ گاڑی مالکان مقررہ تاریخ تک اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل کریں اورزحمت سے خود کو بچائیں ، انہوں نے کہا کہ یہ اخری ڈیڈ لائن ہے اسکے بعد کوئی ڈیڈلائن نہیں دی جائیگی اور ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بغیر رجسٹرڈ نان کسٹم پیڈ گاڑی مالکان کے خلاف کاروائی کی جائیگی ۔
اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی ہیڈکوارٹر شہاب محمد خان نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر سمیت تحصیل بابوزئی میں غیر قانونی سائن بورڈ ز کے خلاف اپریشن تیزی سے جاری ہے جس میں شہر سے سائن بورڈ ز ہٹا دئیے گئے ہیں جبکہ مزید پر کاروائی جاری ہے ، اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے اور اس سلسلے میں تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جسکے لئے مینگورہ شہر سمیت تحصیل بابوزئی میں غیر قانونی سائن بورڈ کے خلاف اپریشن تیزی سے جاری ہے اور شہر سے غیر قانونی سائن بورڈز کا خاتمہ کردیا ہے جس میں لوکل پولیس اور ٹی ایم اے عملہ کام کررہے ہیں جبکہ اب نواحی علاقوں جی ٹی روڈ ، فضاگھٹ اور دیگر علاقوں سے بھی سائن بورڈ ہٹائے جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس کے لئے صوبائی حکومت سے باقاعدہ سائن بورڈ جاری کیا جارہا ہے اور تمام بورڈز اس سائز اور اس رنگ کے بنائے جائیں گے اور رجسٹر ڈ ٹھیکدار اس پر عمل کریں ، انہوں نے ٹھیکداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرم اور بورڈ ٹی ایم اے کے ساتھ رجسٹرڈ کریں اور باقاعدہ انکی این او سی لی جائیگی تاکہ آئندہ کے لئے وہ کسی بھی مشکل سے بچ سکیں اور انکے کاروبار کو قانونی حیثیت مل سکیں ۔
2,280 total views, 2 views today