سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)محکمہ فارسٹ کی کامیاب کارروائی گائوں پیا جرو میں جنگل میں درخت کاٹنے والے نو افراد کو گرفتار کرلیا گیا، فارسٹ ذرائع کے مطابق چند دن قبل گائوں پیا اور جرو میں ٹمبر مافیا نے جنگل کے قیمتی درخت کو کاٹ دیا تھا ، جس پر سوات نیوز میں خبر لگ گئی تھی ، محکمہ فارسٹ کے اہلکاراور افسران نے سوات نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ٹمبر مافیا کے نو افراد حبیب الرحمان، عبدالرحمان، جنت، حضرت ، محمد ایاز، سید عمر ، قادر علی اور منظور کو گرفتار کرکے ان پر فارسٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے ہیں ۔
2,266 total views, 2 views today
Comments