پشاور (سوات نیوز ڈاٹ کام ) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام دو روزہ سپورٹس گالا اختتام پزیر۔مختلف سٹاف فیکلٹیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے۔ رجسٹراراسلامیہ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر توقیر عالم مہمانِ خصوصی تھے۔تفصیلات کے مطابق اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں TSAکے زیرِ اہتمام مختلف ٹیچنگ فیکلٹی کے مابین مختلف مقابلے ہوئے۔سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب گذشتہ روز اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ جس کے مہمانِ خصوصی اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر توقیر عالم تھے۔کرکٹ میں فیکلٹی آف نیچرل سائنسز نے کامیابی حاصل کی جبکہ فٹبال میں آرٹس اینڈ لیگل سائنسز نے کامیابی اپنے نام کی۔رسّہ کشی میں آرٹس گروپ جبکہ بیڈمینٹن ڈبل میں انگلش ڈیپارٹمنٹ میں مِس نیلم اور سائکالوجی کی مِس عشرت رحمٰن ،بیڈمینٹن سنگل میں مِس سارہ جبکہ ٹیبل ٹینس میں مِس نایاب نے فتح حاصل کی۔ دوسری طرف 100میٹر کی دوڑ میں ڈاکٹر برکت اللہ جبکہ 400میٹر کی دوڑ میں ڈاکٹرشاہ خالد کامیاب رہے۔مہمانِ خصوصی رجسٹرار اسلامیہ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر توقیر عالم ، محمد زمان خان صدر سینئر ایلومینائی ایسوسی ایشن ،محمد فیاض خان جنرل سیکرٹری سینئر ایلومینائی ایسوسی ایشن اور ڈینز نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر ٹیچرز اور طلباء بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔
4,352 total views, 2 views today