سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) سوات میں سوئی گیس کے کم پریشر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے پیر کے روز مردان میں جی ایم سوئی گیس کے ساتھ ملاقات کی ۔جی ایم نے یقین دلایا کے یہ مسئلہ حل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں اور آئندہ دو تین روز میں کم پریشر کا یہ مسئلہ حل کر دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ موسم کی شدد کی وجہ سے گیس کا پریشر 160سے بہت کم ہوگیا تھا جبکہ پریشر بڑھانے کیلئے مناسب اقدمات پر کام جاری ہے۔فضل حکیم خان نے جی ایم کیساتھ پی کے 80کے مختلف علاقوں بشمول شگئی ،سیدو شریف ،شاہدرہ،گمبد میرہ وغیرہ میں نئی پائپ لائن بچھانے اور کنکشنوں کی فراہمی کی بات بھی کی۔جی ایم نے سوئی گیس انچارج سوات کو ٹلی فون پر ہدایت کی کہ مذکورہ علاقوں کا فوراً سروے کرکے نقشہ فوری طور پر انہیں پیش کیا جائے ۔جی ایم نے مزید کہا کہ سوات میں سوئی گیس کامسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے مین پائپ لائن پر کام جاری ہے جو جولائی میں مکمل ہوگااور اس کی تکمیل کے بعد اس مسٗلے کی شدد ختم ہو جائے گی۔چیئرمین ڈیدک نے جی ایم کو بتایا کے سوات میں گیس کا پریشر مستقل بنیادوں بڑھایا جائے تاکہ سی این جی سٹیشن بھی کھلے رہیں اور گھروں میں بھی گیس پورا ہو۔اسطرح محکمہ کے آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔
1,346 total views, 2 views today