سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے تحصیل چارباغ میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی دو اہم ترین مبینہ دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے ، پولیس اور عسکری ذرائع کے مطابق فورسز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ چارباغ میں دریائے سوات کے کنارے دو دہشت گرد موجود ہیں جس کے بعد فورسز او رپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں دہشت گردوں کو دو طرفہ فائرنگ میں ہلاک کردیا گیا، دونوں دہشت گردوں کی شناخت اسد اور عبدالوہاب کے نام سے ہوئی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق دونوں دہشت گرد متعدد وارداتوں میں پولیس اور فورسز کو مطلوب تھے۔
1,526 total views, 2 views today
Comments