سوات(ساجد خان سے)یونیورسٹی اف سوات کے طلبائ سڑکوں پر نکل ائے ، کانجو سڑک ٹریفک کیلئے بند، صوبائی حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی ، طلبائ کا کہنا ہے کہ سوات یونیورسٹی میں پچھلے ایک سال سے وائس چانسلر تعینات نہیں ہوا ہے، جس کی وجہ سے یونیورسٹی کے معاملات انتہائی خراب ہو چکے ہیں، طلبائ کی تعلیم پر بھی اس کے انتہائی منفی اثرات پڑرہےہیں، انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹی پشاور کے مینگورہ بنچ نے بھی جلد ازجلد یونیورسٹی کیلئے مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے احکامات جاری کردی ہیں، لیکن اس پر بھی عمل درامد نہیں کیا جارہا ہے، طلبائ نے کہا کہ یونیورسٹی کے معاملات رجسٹرار چلارہے ہیں، جو کہ خلاف قانون ہے، انہوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا جلد از جلد مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے احکامات جاری کریں تاکہ یونیورسٹی کی اپنی بلڈنگ جو زیر تعمیر ہے اس کو مکمل کیا جا سکے اس کے علاوہ یونیورسٹی کا ماحول بھی بہتر ہو سکے ، انہوں نے حکومت کو ایک ہفتہ کی الٹی میٹم دیتے ہوئے احتجاج پرامن طور پر ختم کردیا
1,314 total views, 2 views today