بریکوٹ(ریا ض احمدسے)املوک درہ سیرئے میں 27سالہ نوجوان خالہ زاد بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔تین ملزمان گرفتارجبکہ چوتھے ملزم کا تعاوقب جاری ہے ۔پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ اعلیٰ صبح کو مبینہ ملزمان ماموں زاد بھائیوں عنایت اللہ ، رضا خان، حسن ، پسران اکرم خان جبکہ زرد علی ولد باچا خان ساکنان املوک درہ سیرئے نے معمولی تکرار کے بعد خالہ زاد بھائی انور علی ولد خیواگر ساکن املوک درہ سیرے بریکوٹ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔مقتول کو زخمی حالت میں بریکوٹ سول ہسپتال لے جایا گیا مگر زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے ہی میں دم توڑ گیا ۔بعد ازاں انہیں سیدو شریف ہسپتال کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا گیا ۔ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل سید زمان شاہ نے کہاکہ چوتھے مبینہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
1,877 total views, 2 views today