چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے جمعرات کے روز ایک ارب روپے کے ڈویثرنل ھیڈکوارٹر بیوٹیفیکیشن سکیم میں شامل منصوبوں کے تحت محلہ سیدو بابا خوڑگئی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ۔اس موقع پرمقامی ناظمین اور کونسلرز ،تعمیراتی محکموں کے افسران کے علاوہ اہل محلہ کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔اس سکیم کے تحت خوڑگئی سے اضافی ملبہ نکال کر اس کو ہموار کیا جائے گا۔دونوں جانب پختہ دیواریں بنا کر ان پر جنگلے لگائے جائیں گے تاکہ اس کی سیاحتی اہمیت بھی بڑھائی جائے۔ اس طرح تاریخی سیدو بابا چشمہ کے پانی کو گندے نکاسی نالوں سے محفوظ بنایا جائے گا۔فضل حکیم خان نے مختصر اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ سیدو شریف ،مینگورہ اور پی کے 80کی گلی گلی کو خوبصورت بنا کر تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ غربت اور پسماندگی کے اثرات کو ختم کر کے حلقہ کو ایک جدید اور ترقیافتہ علاقہ بنایا جائے۔
1,188 total views, 2 views today