سوات(خورشید علی )محکمہ پولیس ضلع سوات نے دہشت گردی سمیت دیگر افات سے نمٹنے کیلئے مشقیں شروع کردی، ڈی پی او سوات کیپٹن (ر)واحد محمود کی ہدایت پر ریگولر پولیس، سپیشل پولیس فورس اور ریسکیو 1122 نے مشترکہ طور پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مشقیں شروع کردی ہیں، پہلے روز یہ مشقیں ڈی پی او افس سوات کے قریب میوزیم کے دفتر کے سامنے کی گئی جس میں فورس نے فرضی طور پر دہشت گردوں کو عمارت خالی کرانے کیلئے اپریشن کیا گیا، جس میں پولیس فورس نے فرضی کارروائی کرتے ہوئے عمارت کو خالی کردیا ، اس موقع پر ریسکیو کے اہلکاروں نے مشقوں میں زخمی ہونے والے پولیس فورس کے اہلکاروں کو طبی امداد دی اور ان کو عمارت سے ریسکیو کیا ، پولیس فورس کا یہ اپنی نوعیت کے پہلی مشقیں تھی جس میں فورس نے اپنی فن کا مظاہرہ کیا ۔ جس پر تصاویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مقبول ہوئیں ہیں ۔
1,714 total views, 2 views today