سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) جماعت اسلامی زون پی کے 83کے آمیر وضلعی کونسلر ثناء اللہ فاروقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں ایماندار اور دیانت دار قیادت کے ذریعے تبدیلی لائیگی ، آئندہ عام انتخابات کے لئے تیار ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانجو میں زون پی کے تیریاسی کے اجتماع کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف جماعت اسلامی کے ساتھ دیانت دار اور صالح قیادت موجود ہے ،آئندہ عام انتخابات کے بھرپور تیاریاں کررہی ہے ، عوام صالح اور ایماندار قیادت کو کامیاب کرائیں ۔ اجتماع سے جماعت اسلامی ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری مفتی شیر محمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر زون پی کے 83کے کارکنان بھی موجود تھے ۔
1,484 total views, 2 views today
Comments