اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے 55اراکین قومی و صوبائی اسمبلی استعفیٰ دینے والے ہیں، یکم جنوری تک نئی وفاقی اور صوبائی حکومتیں، ن لیگ کی کہانی ختم ہونے جا رہی ہے، سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یکم جنوری تک نئی وفاقی اورصوبائی حکومتیں آنیوالی ہیں، ن لیگ کی کہانی ختم ہونے جا رہی ہے کیونکہ مسلم لیگ ن کے 55اراکین قومی و صوبائی اسمبلی استعفیٰ دینے والے ہیں۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ طاہر القادریکے دھرنے کے اعلان کے ٹھیک پندرہ دن کے اندر اندر ن لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں ختم ہو جائیں گی۔ چوہدری غلام حسین نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے فیض آباد دھرنے میں لاہور سے ایک ڈی آئی جی کو بھی بھیجا گیا تھا جو اس دھرنے میں شامل تھا۔
1,259 total views, 2 views today