سوات(عزیز کالامی سے)سوات کے سیاحتی علاقہ وادی مٹلتان میں سرکاری سکول کے بچے سراپا احتجاج بن گئے ، سکول کی عمارت 2005 کے زلزلہ میں شدید متاثر ہو چکا تھا، عمارت کی خستہ حالی کی وجہ سے سکول بچوں نے صوبائی حکومت کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرادیا، سکول بچوں نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں صوبائی حکومت کو تعلیم ہمارا حق کے نعرے درج تھے ، سکول میں پڑھنے والے طلبائ کے والدین نے کہا کہ 2005 سے اب تک کسی بھی حکومت نے سکول کی تعمیر نہیں کی ، بار بار یقین دہانیوں کے باوجود ممبران اسمبلی اس سکول کو دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے،برفباری اور سخت سردی کے باوجود سکول کے معصوم طلبا فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پرمجبور ہیں ۔
2,666 total views, 4 views today
Comments