مینگورہ،انجمن پٹواریان و قانون گویان کاپٹوار خانہ مینگورہ میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پٹواری جوکہ ایک ذمہ دار سرکاری اہلکار ہے ، جسکے مجبوریاں اور مشکلات بہت زیادہ ہے ، حکومت کو چاہئے کہ پٹواری جیسے ذمہ دار سرکاری اہلکار کی فرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر تضحیک بند کریں اور پٹواریوں و قانون گویان کی مجبوریوں اور مشکلات کو مد نظر رکھ کر پٹواریوں
و قانون گویان کی جائز مطالبات چاٹرڈ آف ڈیمانڈ کے مطابق سروے کئے جائیں ، حکومت معاشرے میں پٹواریوں و قانون گویان کی تضحیک کررہا ہے ، جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوگا ، عوام کا سرکاری محکموں سے اعتبار اُٹھ رہا ہے ، حکومت کو چاہئے کہ انجمن پٹواریان کے پی کے کی جائز مطالبات پورے کریں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے ، پٹواریوں کی جائز مطالبات جب تک پورے نہیں ہونگے ، قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہیگی۔
424 total views, 1 views today