مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام )جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے امیر قاری محمود تحصیل امیر مولانا داود حسن اور رہنماء ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ تبدیلی لانے والوں کی تبدیلی کی دن اچکی ہے اور انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں عوام اور خاص کر نوجوان نسل ان لوگوں کو ہمیشہ کیلئے تبدیل کرینگے موجودہ حکومت نے عوام اور علاقے کیلئے کچھ نہیں کیا ہے صرف اور صرف عوام کو دھوکے اور جھوٹ بول کر عوام کی وقت کو ضائع کرکے صوبے کو تاریخی پسماندہ اور دیولیہ کردی ہے انشاء اللہ اگر عوام نے ساتھ دیا تو پائی پائی کا حساب لینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مٹہ کورے میرہ میں ایک بڑی شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے خورشید علی خان ایڈوکیٹ مفتی نصراللہ بابر اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے زاہد خا ن اسد خان عیسیٰ خان بازید خان ھدایت اللہ حنیف اللہ اور دیگر بہت سے خاندانوں نے اپنے ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا علان کیا جن کو جماعت کے قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی مقررین نے کہا کہ ائندہ الیکشن میں کامیابی جمعیت علماء اسلام کا ہے اور انشاء اللہ صوبے میں جمعیت علماء اسلام کے ایک مضبوط حکومت ہوگی انہوں نے کہا کہ عوام مذید کسی کی جھوٹ اور منافقت کی نعروں میں نہیں ائینگے اور جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دیکر ملک میں اسلامی نظام اور ایک اسلامی معاشرے کی قیام کو یقینی بنایئنگے انہوں نے کہا کہ تبدیلی لانے والوں نے یہ تبدیلی لائے ہیں کہ وہ خود تبدیل ہوکر عوام اور صوبے کو بہت پیچھے دھکیل کردیوالیہ بنادیا انہوں نے کہا کہ عوام نے تبدیلی لانے والوں کی تبدیلی دیکھ لی ہے اور انشاء اللہ ائندہ الیکشن میں عوام جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دیکر جھوٹے تبدیلی لانے والوں کو ہمیشہ کیلئے تبدیل کرینگے
1,638 total views, 2 views today
Comments