بریکوٹ ، تحصیل بریکوٹ کا گنجان اباد محلہ خزانہ کا ٹرانسفرمر اوور لوڈنگ کی وجہ سے ایک ماہ میں کئی بار جل جاتا ہے۔محلے کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،عوام دو ردراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں علاقے کے عوام نے مقامی ایم اپی اے ڈاکٹر امجد علی سے اس بڑے محلے کو دو ٹرنسفرمر لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔محلہ خزانہ بجلی کا ٹرانسفرمر بار بار جل جانے سے علاقے کے سینکڑوں گھرانے تاریکی میں ڈوب جاتے ہیں
جبکہ واپڈا خاموش تماشائی بن گئی ہیں، عوام کی مجبوری سے غلط فائیدہ اٹھا رہے ہیں اور عوام کو مشکل میں دیکھ کر مزہ لے رہے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹرانسفرمروں کی کئی باربار مرمت کیلئے چندہ بھی اکٹھا کیا اور ٹھیک کروایا مگر محلے پر ذیادہ لوڈ ہونے کی وجہ سے باربارجل جاتا ہے اور ٹرانسفرمر جل جانے سے علاقے کے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے علاقہ پہاڑی ہونے کی وجہ سے بچے ،خواتین اور بوڑھے دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔محلہ خزانہ جو تحصیل بریکوٹ کا سب سے بڑا محلہ ہے اور پی ٹی ائی کا گڑھ بھی مانا جاتا ہے مگر بدقسمتی سے اس حکومت میں بھی بدقسمت محلہ کو ایک100KV کاٹرانسفرمر کے لگا ہوا ہے علاقے کے سماجی کاکنوں جس میں طاہر خان ۔ظاہر خان ،گل روز،حبیب خان محلے کی سہولت کے لئے گشت کر کے چندے اکٹھے کرتے ہیں اور ٹرانسفرمر کو مرمت کے لئے جاتے ہیں۔ برائے نام واپڈا کے اہلکار خاموش تماشائی بن کر عوام کو امید کی گولیاں دے رہی ہے۔ واپڈا کی ناقص حکمت عملی کی وجہ بجلی کے ٹرانسفرمر جل جا نا معمول بن چکا ہے۔ عوام نے مقامی ایم پی اے ڈاکٹر امجد اور واپڈا کے اعلی حکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے یہاں کے عوام کا یہ مسلہ حل کرے بصورت دیگر عوام سخت سے سخت احتجاج پر مجبور ہو جائینگے۔
565 total views, 1 views today