سوات(حسین احمد سے)شیخ القران والحدیث مولانا محمد طیب نے کہا ہے کہ ایم ایم اے حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، موجودہ حکومت نے سکولوں میں قران پاک کا ترجمہ نافظ کیا، مساجد میں سولر سسٹم نصب کرکے عوام کے دل جیت لئے ، ائمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کرنا موجودہ حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ ہے، اگر ایم ایم اے حکومت ائی تو یہ وظیفہ ختم ہو جائیگا، انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے میں شامل نہیں ہونگے، وہ صرف دو لوگوں کی اتحاد ہے سیراج الحق اور مولانا فضل الرحمان کی ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کیلئے بڑے اچھے منصوبے شروع کئے ہیں، سکولوں میں قران پاک کی لازمی تعلیم اور ترجمہ جو کہ ہمارا مشن بھی تھا، اس کے علاوہ علمائ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کرنا اور مساجد کو سہولیات دینا تحریک انصاف کے بڑے کارنامے ہیں۔
ویڈیو کلب بھی ضرور دیکھیں
1,636 total views, 2 views today