سوات،دریائے سوات کے بہاؤ میں اضافہ ،ممکنہ سیلاب کے پیش نظرڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر نے ایریگیشن اور میونسپل حکام کے ہمراہ بائی پاس ،فضا گٹ اور ایوب بریج کا دورہ کرتے ہوئے پشتوں پر جاری کام اور پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا اس موقع پر اے سی بابوزئی اشفاق خان اور ایریگیشن حکام نے تفصیل سے بریفنگ دی ڈی سی نے ہدایت کی کہ دریائے سوات میں او ر خوڑوں میں کھدائی
اور ریت اٹھانے پر پابندی ہوگی خلا ف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے مقامی آبادی اور ہوٹلوں کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ دریا کے قریب لوگ احتیاط سے کام لیں بائی پاس اور ایوب بریج کانجو کے مقامات پر محکمہ ایریگیشن کے حکام ناجائز تجاوزات کا بھی خاتمہ کریں ،اس موقع پر ڈی سی سوات نے سیدو شریف خوڑ اور جنرل بس سٹینڈ کے ساتھ آبادی کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام تر حفاظتی انتظامات کئے جائیں اور انتظامیہ سمیت پبلک کو باخبر رکھیں ضلعی انتظامیہ عوام کی مشکلات کے ازالے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی انھوں نے سوات کے خوازہ خیلہ اور دیگر تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ دریائے سوات اور خوڑوں میں طغیانی کے حوالے سے عوام کو آگاہ کریں اور غیر قانونی اقدامات اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کریں انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں اضلاع کی سطح پر مانیٹرنگ سسٹم وضع کر دیا ہے جس کی وجہ سے ممکنہ سیلاب میں کم سے کم نقصان ہوں گے او ر صوبائی حکومت کی اس سلسلے میں واضح ہدایات ہیں جس پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔
405 total views, 1 views today