سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن مینگورہ سٹی کے اہم شخصیت اور پی ٹی آئی کے سابق بانی رہنما عبدالرحیم کی پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت کا امکان ، پی ٹی آئی نے رابطے تیز کردیئے ، چند دنوں میں شمولیت متوقع ، با خبر ذرائع کے مطابق سوات کے ممتاز شخصیت پاکستان مسلم لیگ ن چھوڑنے اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ان کے ساتھ رابطے تیز کردیئے ہیں اور ان سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور پارٹی کے قائد عمران خان کا پیغام انکو پہنچا دیا ہے جس پر انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ صلاح مشورے شروع کردیئے ہیں اور جلد ہی ان کی شمولیت متوقع ہے ، عبدالرحیم کا شمار پی ٹی آئی کے ان بانی رہنما ؤں میں ہوتا ہے جو پی ٹی آئی کے قیام کے عمران خان کے ساتھ تھے ،1997میں عمران خان نے اس وقت کے این اے 21 اور موجودہ این اے 29سے 12500 جبکہ عبدالرحیم نے اس وقت کے پی ایف 65اور موجودہ پی کے80سے 5000ووٹ حاصل کئے تھے ، عبدالرحیم کاپی کے اسی میں اپنی مضبوط ڈلہ موجود ہے اور وہ عوام میں بے حد قبول ہے ، پی ٹی آئی میں انکی شمولیت سے پی ٹی آئی مضبوط قوت بن جائیگی ۔
1,586 total views, 2 views today