سوات(خورشید علی )پاکستان کے سب سے بڑے یوتھ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد، اٹھ مختلف شعبوں میں بہترین کام کرنیوالوں کو ایوارڈز دیئے گئے ، اینی ویٹیو یوتھ ایوارڈز کی بڑی تقریب ودودیہ ہال سیدوشریف میں منعقد ہوئی، جس میں یوتھ افیئرز کے وزیر محمود خان مہمان خصوصی تھے، جبکہ ڈی سی سوات عامر افاق، ایم این اے عائشہ سید، ایم پی اے فضل حکیم ڈائریکٹر یوتھ افیئرز کے پی اسفندیار خٹک اور امریکہ سے پاپ سنگر ٹاٹ شے نے شرکت کی، رنگار نگ تقریب میں خصوصی ایوارڈز بھی معاشرے کے مختلف لوگوں کو دیئے گئے ، اس موقع پر ٹاٹ شے اور بختیار خٹک نے اپنی اواز کا جادو بھی جگایا ، اینی ویٹیو یوتھ ایوارڈز سال 2017 کی تقریب میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی تعداد بھی اس میں بہت زیادہ رہی، ملک بھر سے ائے ہوئے مہمانوں نے ایوارڈز کو بہت سراہا اور ا س کو یوتھ کیلئے بہترین نعم البدل کہا ،
1,524 total views, 2 views today