بنی گالہ: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایس ایس پی تشدد کیس سمیت 4 مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں جب کہ سپریم کورٹ نے بھی مجھے صادق اور امین قرار دیا ہے، اب میں ان چوروں کے پیچھے ہوں۔اس سے قبل پریس کانفرنس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اس سے پہلے بھی ایک این آر او مسترد کرچکی ہے، اب نواز شریف کو این آر او دیا گیا تو وہ پھر سپریم کورٹ جائیں گے اور عدالت سے کہیں گے کہ جیلوں میں بیٹھے سارے مجرموں کو چھوڑ دیا جائے۔
1,323 total views, 2 views today
Comments