مٹہ ( رحیم خا ن )مقامی کاشتکاران ضلع سوات کے صدر منصور علی گجر سید اکبر خان حاجی محمد امین اور حاجی شیر رحمان عرف شیرو نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت مقامی کاشتکاران کے جائز مطالبات کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھاکر ان غریب کاشتکاروں کیساتھ ظلم کو روک دیں انہوں نے کہا کہ غریب کاشتکاروں کیساتھ جاری ظلم کو روکنے میں تمام سیاسی جماعتیں بھی اپنے اپنے اہم کردار ادا کرکے ان کاشتکاران کا کھل کر ساتھ دیں ورنہ پھر کاشتکاران بھی کسی کی ساتھی نہیں ہوگی کاشتکاران کی جائز مطالبات کو حل کرانے اور ائندہ لائحہ عمل کو طے کرنے کیلئے گیارہ جنوری بوقت گیارہ بجے ایک اہم پریس کانفرنس سوات پریس کلب میں کرینگے تمام سیاسی جماعتوں کے ضلعی صدور شرکت کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ وینئے میں مقامی کاشتکاران کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے ماسٹر خان زمان عزیز بخت زادہ ولی خان معتبر خان ملوک تاج محمد اکبر زادہ اور دیگر نے بھی خطاب کی اجلاس میں کاشتکاروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی مقررین نے کہا کہ اس وقت موجودہ حکومت نے مقامی کاشتکاران کیساتھ ظلم کی انتہا کردی ہے جو اب مذید برداشت کرنے سے باہر ہوتی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ تمام غریب کاشتکاروں کی معاشی قتل اس وقت جاری ہے اور ذمہ دار احکام سمیت دیگر سیاسی جماعتیں اور حکومت وقت صرف تماشہ دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں مقامی کاشتکاران کی جائز مطالبات میں ساتھ دیں اور اس ظلم کو روکنے میں ان کاشتکاروں کی تحریک میں شامل ہوجائے انہوں نے کہا کہ اگر اج ان تمام سیاسی جماعتوں نے ان غریب کاشتکاروں کیساتھ نہیں دیا تو کل یہ کاشتکار بھی کسی کاساتھ نہیں دینگے اس موقع پر اعلان کی گئی کہ مقامی کاشتکاران کے زیر اہتمام گیارہ جنوری کو بوقت گیارہ بجے سوات پریس کلب میں ائندہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے ایک اہم پریس کانفرنس کرینگے جس میں انہوں نے ضلع سوات کے تمام سیاسی جماعتوں کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریوں کو خصوصی طور پر دعوت دی
1,499 total views, 2 views today