کبل (تحصیل رپورٹر)باچا خان اور ولی خان کے برسی کیلئے سینکڑوں کارکنان پشاور جائینگے ،حلقہ پی کے 83کے نا مزد اُمیدوار رحمت علی خان اور PK-82کے نامز د اُمیدوار وقار احمد خان نے کبل میں منعقدہ پارٹی کے اہم اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن کیلئے ما حول ساز گا ر ہے اور ANPبھر پور اکثریت سے کامیابی حا صل کرنیگے اجلاس میں 21جنوری کو با چا خان اور ولی خان کے پشاور میں منعقدہ بر سی کیلئے ممکن انتظامات اور سوات سے بڑے تعداد میں شر کت کو یقینی بنانے پر غور کیا گیا اجلاس میں حلقہNA-29کے اُمیدوار شیر شاہ خان تحصیل صدر ذہین خان ،شو کت خان ، سعید خان ، تور خان ، ابراہیم گلدان ، فتح اللہ خان کے عل وہ تحصیل کبل کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اس موقع پر 21جنوری کو منعقدہ بر سی کے عظیم الشان جلسے میں ضلع سوات اور تحصیل کبل سے ہزاروں افراد کی شر کت یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی وضع کر دی گئی جس میں کونسلر ز ممبران کے علا وہ PSFاور NYOکے سا تھیوں کو ذمہ داری سونپ دی گئی اور بھر پور فاور شو مظاہرہ کر نے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں مزید کہاگیا کہ ہر سال بر سی ضلع کی سطح پر ہو تے تا ہم اس مر تبہ پا رٹی فیصلے کے مطابق صوبے کے سطح پر عظیم الشان جلسہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں سوات اور تحصیل کبل کے ہر یونین کونسل سے پارٹی کے کارکنان بھر پور شرکت کرکے ثا بت کرینگے کہ ANPایک قوت ہے اور قوم کی خدمت بھر پور طریقے سے کرنا جانتے ہیں۔
1,396 total views, 2 views today