سوات(خورشید علی )ضلع سوات میں کٹ گاڑیوں کیخلاف باقاعدہ اپریشن شروع کردیا گیا، متعدد کٹ گاڑیاں بنانے والے ورکشاپس سیل اور گاریاں قبضے میں لے لی گئی،دو ورکشاپس سیل مزید کارروائیاں جاری ،بریکوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد جان نے مقامی پولیس کیساتھ مشترکہ طور پر مختلف علاقوں میں اپریشن شروع کردیا،
اس موقع پر اے سی بریکوٹ نے کہا کہ کٹ گاڑیوں پر پابندی ہے، کمشنر مالاکنڈڈویژن کی سربراہی میں میٹنگ کے بعد کٹ گاڑیوں اور ان کے بنانے والوں کیخلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں، اے سی بریکوٹ کے مطابق جو گاڑیاں بنائی جارہی ہے انکو قبضہ میں لیا جائیگا ، اور ان کیخلاف ایف ائی ار بھی درج کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ جو گاڑیاں پکڑی گئی ہے ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے اور اس شرط پر گاڑی کو واپس کیا جائیگا کہ متعلقہ گاڑی دوبارہ سڑک پرنہیں چل سکے گی ۔
ایس ایچ او غالیگے نے کہا کہ گاڑیاں دوسرے خفیہ جگہ پر بنائی جاتی ہے او رپھر اس کو رنگ دینے کیلئے ورکشاپس لائے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ متعدد گاڑیوں کو قبضہ میں لیا گیا ہے جبکہ دو ورکشاپس کو سیل کیا گیا ہے،
2,344 total views, 2 views today