مٹہ(رحیم خان سے )مٹہ بازار میں چوروں نے رات کے وقت پولیس سٹیشن مٹہ کے بالکل سامنے واقع دوکان کا صفایا کرکے تاریخ رقم کردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کو چوروں نے دلیرانہ واردات کرکے پولیس سٹیشن مٹہ کے بالکل سامنے واقع سید موبائیل زون کا صفایا کردیا اور دوکان میں موجود 120,000 نقد روپے لیں اڑے جبکہ پولیس بے خبر رہی۔دوکان مالک جن کا نام عقل زادہ ولد روزی گل تھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیرت اس بات پر ہے کہ کیسے چوروں نے اس کی دوکان کا تھالہ توڑا اور کس طرح دکان کا دروازہ کھولا ،حالانکہ دوکان مٹہ پولیس سٹیشن کے تقریبا بالکل نزدیک سامنے واقع ہے ،اور پولیس بے خبر رہی۔ مٹہ پولیس نے دکان مالک کارپورٹ جمع کراکر تفشیش شروع کردی ہے۔
1,878 total views, 2 views today
Comments