سوات(عزیز کالامی سے)سوات کے سیاحتی اور حسین وادی مہوڈنڈ میں گزشتہ رات سے برفباری جاری ، اب تک وادی میں تین فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کالام ، مالم جبہ سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا تھا ، گزشتہ رات وادی مہوڈنڈ تین فٹ ، کالام اور مالم جبہ میں تین انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی، برفباری کے بعدسردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور پہاڑی علاقوں کے عوام اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں
2,468 total views, 2 views today
Comments