سوات،آئی ٹی سٹاف ایسو سی ایشن صوبہ خیبر پختونخواکے صوبائی صدر سید حبیب اللہ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے کمپیوٹر اپریٹر ز کی اپ گریڈیشن نہ کرکے صوبائی حکومت نے بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے ، محرومیوں کا جلد ازالہ نہ کیا گیا تو ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول امانکوٹ میں صوبے بھر کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری شکیل اخونزادہ ، شانگلہ کے صدر شاہ خالد ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی صدر سیف اللہ خلیل ، بنو، ایبٹ اباد ، بٹگرام اور دیگر اضلاع کے عہدیداروں نے بھی خطاب کیا ،
سوات کے صدر محمد عالم نے اس موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے محرومیوں کا ازالہ نہ کرنے کی مزمت کی اور مطالبہ کیا کہ محرومیوں کا فوری ازالہ کیا جائے ، مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت فوری طورپر کمپیوٹر اپریٹرز کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے اور کلرکوں کی طرح ہمیں بھی ترقی دی جائے ، صوبائی صدر سید حبیب اللہ خان نے یقین دہانی کرائی کہ کمپیوٹر اپریٹرز اکیلے نہیں ہم انکے ساتھ ہیں ، اور حقوق کے حصول کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ، انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر اپریٹر ز اعلیٰ تعلیم یافتہ اور دیگر سے کہیں زیادہ قابل ہیں ، صوبائی حکومت نے ناانصافی کرکے ہمیں اپ گریڈیشن سے محروم رکھا ، جس کی ہم مزمت کرتے ہیں ، صوبائی صدر حبیب اللہ نے کمپیوٹر اپریٹرز پر زور دیا کہ وہ اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں ، اور متفقہ جدوجہد کو یقینی بنائیں ، اجلاس میں محکمہ تعلیم ، زراعت ، صحت اور دیگر محکموں کے درجنوں آپریٹرز نے شرکت کی ، اور صوبائی قائدین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی قائدین ہر فورم پر آواز اٹھارہے ہیں ،مقررین نے کلرکوں کی ترقی کو اہم اقدام قرار دیا تاہم اس میں محرمیوں کا ازالہ نہ کرنے کی مذمت کی ، اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر صوبائی حکومت ، صوبائی وزیر خزانہ نوٹس لیں اور ہمارے اپ گریڈیشن کا اعلان کرے ، حکومت آئی ٹی کو ترقی دیکر ترقی کیلئے راہ ہموار کرے ، آئی ٹی سٹاف کی اپ گریڈیشن نہ کرکے صوبائی حکومت کونسی سازش کا شکار ہوئی ، صوبائی حکومت پالیسی پر نظر ثانی کرے اور صوبہ بھر کے 2200اپریٹرز کو اپ گریڈکرکے محرومیوں کا ازالہ یقینی بنائیں ۔
315 total views, 1 views today