ولنگٹن: نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 61 رنز سے ہرادیا۔ولنگٹن کے بیسن ریزرو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پاکستان ہدف کے تعاقب میں اننگ کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہا۔ 6 رنز پر اظہر علی جب کہ 13 رنز پر بابر اعظم پویلین لوٹ گئے، 37 رنز کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی پویلین لوٹ چکے تھے۔ 57 رنز پر سرفراز بھی لوٹ گئے ۔ اس موقع پر فخر زمان کا ساتھ دینے شاداب خان میدان میں آئے ، دونوں نے ٹیم کے اسکور کو 132 رنز تک پہنچایا تو شاداب ساتھ چھوڑ گئے، انہوں نے 28 رنز کی اننگ کھیلی۔
32 ویں اوور کے دوران بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا۔ اس وقت پاکستان کا اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز تھا۔ کریز پر اوپنر فخر زمان 82 جب کہ فہیم اشرف 17 رنز بنا کر موجود تھے۔ بارش کے باعث کھیل کو ختم کردیا گیا اور نیوزی لینڈ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 61 رنز سے فتح یاب قرار پایا۔
1,124 total views, 2 views today