بریکوٹ( ریاض احمدسے) اے این پی تحصیل بریکوٹ باچا خان اورولی خان کی برسی کے لئے تمام تر تیاریاں شروع کردی ہیں ۔یونین کونسل کی سطح پر پشاور کو سینکڑوں کی تعداد میں کارکن جائیں گے ۔گذشتہ روز اے این پی تحصیل بریکوٹ کا اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی نائب صدر محمود خان منعقد ہو ا جس میں اے این پی تحصیل بریکوٹ صدر بختیار خان ،جنرل سیکرٹری ارشد خان ،تحصیل کونسلر فضل اکبر خان ،خسرو خان ،فیاض خان ،فضل الہی عرف بالی خان کے علاوہ تحصیل بریکوٹ کے پانچ یونین کونسل کے اہم عہدیداران موجود تھے ۔اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پشاور میں 21جنوری کو پشاور میں فخر افغان باچا خان اور ولی خان کی برسی میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں پارٹی کارکنوں کی شرکت کے لئے تمام یونین کونسلوں کے تنظیموں کے ساتھ مینٹگز ہو گا جبکہ بعد وویلیج کونسل تنظیموں کے ساتھ مینٹگز ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ باچا خان اور ولی خان جیسے شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں انہوں نے جو کچھ کہا تھا آج ایک ایک بات سچ ثابت ہورہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحصیل بریکوٹ کے ہر ایک یونین کونسل سے سو سو کارکن باچا خان اور ولی خان کی برسی میں شرکت کریں گے ۔
1,496 total views, 2 views today