سوات، گھر کے اند ر فائرنگ گھر کامالک جاں بحق ،ملزمان فرار ،ملزمان دو تھے جاں بحق شخص کا موت سے پہلے عوام کو اگاہ کیا،ملز م ایک تھا بیوی کا موقف ۔ذرائع کے مطا بق گزشتہ رات کو مینگورہ کے نواحی علاقہ بنڑ یخ کوہے میں نامعلوم افراد گھر میں گھس کر احمد شاہ ولد ثانی گل پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ،جنکو طبی علاج کیلئے پشاور روانہ کیا تو راستہ میں دم توڑ دیا ،
احمد شاہ کے بیوی نے پولیس کو بتای کہ ایک شخص ہمارے گھر کو اندر داخل ہوا اور میرے شوہر پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا،انہوں نے کہا کہ فائرنگ کر نیوالا ایک شخص تھا ،لیکن مقامی لوگوں کا کہناتھا کہ احمد شاہ زخمی حالات میں تھا اور کہ رہا تھا کہ دو افراد تھے ،اب فیصلہ کہاں تک پہنچ جا ئیگا یہ وقت ہی بتایگا،کہ ملزمان دو تھے یا ایک ،پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔
مٹہ، توتکے مٹہ میں دو رشتہ دار کے درمیان تکرار ہوا ۔جسمیں ایک فریق کے فائرنگ سے دوسرا فریق شیر محمد الد شیر عظیم سکنہ توتکے مٹہ لگ کر شدید زخمی ہوا۔جو مٹہ ہسپتال میں ابتدائی طبعی علاج کے بعد سیدو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔زخمی ہونے والاشخص ایک مقدمے پولیس کو مطلوب تھا۔زخمی ہونے والے شخص نے سلیمان اور عمر علی ولد لیاقت علی پر دعویداری کر لی۔پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
300 total views, 1 views today