ؓبریکوٹ( ریاض احمدسے)اے این پی تحصیل بریکوٹ کے صدر بختیار خان عرف لال دا نے کہاہے کہ فخر افغان باچا خان اور ولی خان جیسے شخصیات صدیوں میں ایک دفعہ پیدا ہوتے ہیں ۔21جنوری کو ان کی برسی پشاور میں شایان شان طریقے سے منائی جائے گی ۔تحصیل بریکوٹ سے سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی کارکن شرکت کرنے کے لئے تمام تر لوازامات پورے کئے جارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے ایک خصوصی ملاقات میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ باچا خان اور ولی خان نے کھبی بھی اپنے اصولوں پر سیاست نہیں کی اور سیاست کو خدمت سمجھ کر کیا ہے ۔پختون قوم میں تعلیم اور شعور اجاگر کرنے کے لئے انہوں نے اپنی زندگی وقف کردی تھی ۔انہوں نے کہاکہ ان شخصیات نے ماضی میں جو کچھ کہا تھا آج ایک ایک بات سچ ثابت ہورہا ہے۔پختون قوم کے لیڈرز میں باچا خان اور ولی خان ممتاز حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی برسی انشاء اللہ کارکنوں کی بدولت بہترین انداز میں منائی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ 21 جنوری کو پشاور جانے کے لئے مختلف یونین کونسلوں اور گاؤں کے سطح کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگز جاری ہیں اور بہت جلد لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔انہوں نے پارٹی کے تمام کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ باچا خان اور ولی خان کے برسی کے لئے اپنی تمام تر توانیاں بروئے کار لائیں تاکہ دنیا کو دکھائیں کہ آج بھی پارٹی کا ہر کارکن باچا خان اور ولی خان کا سپاہی ہے ۔
1,881 total views, 2 views today