تحریر ;. وقار احمد سواتی
جس طرح وادی سوات قدرتی حسن سے مالال ہے اس طرح وادی سوات کے نوجوان بھی کسی سے کم نہیں ہے ، سوات میں آپریشن اور نامساعد حالات میں یہاں کے نوجوانوں نے بے پناہ قربانیاں دی تھی اور یہ وجہ ہے کہ ساری دنیا کے نظریں پاکستانی نوجوانوں پر مرکوز ہے ۔ سوات میں دو ہزار سترہ کے اختتام پر ملکی سطح پر خیبر پختونخوا حکومت کی تعاون سے اینی ویٹیو یوتھ ایوارڈ ز کے نام سے ایک رنگارنگ تقریب کا اہتمام ودودیہ ہال سیدو شریف میں کیا گیا ،جس میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ، تقریب میں خیبر پختونخوا یوتھ آفئیرز ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ نے بھرپور تعاون بھی کیا ۔
پر مسرت تقریب کے مہمان خصوصی خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل ،ثقافت،آبپاشی وامور نوجوانان محمود خان تھے ، اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے نوجوان نسل کی ترقی اور فلاح وبہبود کیلئے جو انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں پاکستان کی تاریخ میں ان کی مثال موجود نہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70سال میں ہم نے پہلی بار ایک جاندار یوتھ پالیسی بنائی۔گذشتہ سال کے بجٹ میں یوتھ کیلئے ایک ارب روپے کا بجٹ مختص کیاتھااور موجودہ سال میں بھی ایک ارب روپے کا بجٹ مختص کیا۔صوبائی وزیر نے کہاصوبے کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسرز کے دفاتر قائم کئے جا رہے ہیں جو اپنے اپنے اضلاع میں یوتھ کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی کرکے اُس پر عمل درآمد کراینگے ،
یوتھ کی ضروریات مقامی طور پر پوری کرینگے اور ضلع سطح پر یوتھ ٹیلنٹ کو سامنے لائینگے تاکہ یوتھ ملک وقوم کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کرسکیں۔محمود خان نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے کی لاگت سے یوتھ کارنیول کا انعقاد کیا گیاجس میں ملک بھر سے گیارہ سو کھلاڑیوں نے شرکت کرکے اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا۔کارنیول میں اول انعام حاصل کرنے والے یوتھ کیلئے 50لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے نوجوانوں کو تفریح کے مواقع گھر کے قریب فراہم کرنے کیلئے تحصیل سطح پر سپورٹس گراونڈ ز تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیاجن میں سے تقریبا 130گراونڈ ز مکمل ہونے والے ہیں اس طرح سکولوں میں 1300سے زائد کمپوٹر لیب قائم کئے گئے تاکہ نوجوان نسل کو کمپوٹر کی تعلیم سے آراستہ کیا جاسکے۔
سوات میں صوبائی حکومت کے جانب سے منعقدہ تقریب کے حوالے سے روزنامہ چاند کے خصوصی فیچر میں چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت نوجوانوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، نوجوان ہی ملک وقوم کا بہترین سرمایہ ہے ، نوجوانوں کے بہتر تعلیم وتربیت سے ایک معاشرہ ترقی کے مراحل طے کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت سے ضلع سوات میں نوجوان طلباء وطالبات کے لئے بے پناہ کام کئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے دن رات کام کریں گے کیونکہ ضلع سوات کے نوجوانوں نے ہر وقت میں ملک وقوم کا نام روشن کیا ہے ۔
یوتھ ایوارڈ ز کے کامیاب تقریب کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر سوات آمیر آفاق نے ضلعی انتظامیہ سوات کے ٹیم اور اینی ویٹیو یوتھ فورم کو مبارکباد پیش کی اور یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز منعقد کرکے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ دنیا کو خیبر پختونخوا بالخصوص سوات کی پرامن اور خوشگوار ماحول دکھا سکیں ۔
یوتھ ایوارڈ زکے حوالے سے اینی ویٹیو یوتھ فورم کے چیئرمین ڈاکٹر جواد نے روزنامہ چاند سے اپنے خصوصی میں کہا کہ یوتھ ایوارڈ ز کے لئے اندورن ملک اور بیرون ملک ایک ہزار ایک سو نوے درخواستیں جمع ہوئے جس میں قومی سطح پر ایک سافٹ وئیر کے ذریعے سکورنٹی کر کے سات افراد کو ایوار ڈز کے لئے منتخب کردیا گیا ، انہوں نے کہا کہ تقریب میں ملک بھر سے ایک ہزار افراد جن میں خواتین ، مرد ، ٹرانس جنڈراور اقلیتوں نے بھی شرکت کی جبکہ امریکی پاپ گلوکار ٹاٹ شے ،سائرہ شمس ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت مختلف افراد شریک ہوئے ، انہوں نے روزنامہ چاند کے فیچر رپورٹ کے ذریعے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ سوات کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور اینی ویٹیو یوتھ ایوارڈز کے انعقاد نے ثابت کردیا کہ سوات کے نوجوان ملکی سطح پر بڑی بڑی ایونٹ ضلع سوات میں کرسکتے ہیں ۔
ایوارڈ ز کے پرمسرت تقریب میں خاتون ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید ،اے ڈی سی محمد طاہراور اے سی بابوزئی شہاب محمد خان کے علاوہ سوات بھر کے معززین ،سوشل ورکرز اور کثیر تعداد میں خواتین و حضرات اور نوجوانوں نے شرکت کی تقریب میں ثقافتی شو اور دیگر رنگارنگ آئٹم پیش کئے گئے اور امریکی پاپ گلوکار ٹاٹ شے نے دل دل پاکستان نغمہ گا کر تقریب کو چار چاند لگا دئے ،جبکہ اس موقع مختلف شعبوں میں نمایا ں مقام حاصل کرنے والوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے ۔
سوات میں یوتھ ایوارڈ ز کے تقریب پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کردیا ہے اور عام لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت اس طرح کے مختلف تقریبات کو منعقد کریں تاکہ پیارے ملک پاکستان اور اس کے جنت وادی سوات کا بہتر امیج دنیا کے سامنے اجاگر ہوسکیں ۔
2,060 total views, 2 views today