مینگورہ( شمال نیوز)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی ضلع سوات کی شوریٰ کا اہم اجلاس ‘شوریٰ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 29کیلئے شیخ الحدیث مفتی شکیل احمد کو منتخب کیا گیا ہے‘ جبکہ صوبائی حلقہ پی کے 81کیلئے پیر حاجی ظفر اللہ خان کو منتخب کیا گیا ہے‘ اس موقع پر شیخ الحدیث مولوی تاج احمد ‘ سابق صدر دارالعلوم چارباغ نے مفتی شکیل احمد کو این اے 29کیلئے ٹکٹ دینے پر خوشی اظہار کیا‘ 2018ء کے عام انتخابات میں ان دونوں جمعیت علمائے اسلام نظریاتی گروپ کے اُمیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کوشش کریں‘ اس سلسلے میں علمائے کرام اور طلباء اپنا بھرپور کردار ادا کریں‘ موجودہ حالات میں واحد جمعیت علمائے اسلامی نظریاتی گروپ ہی عوام کو علمائے حق فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پلیٹ فارم بھی مہیا کررہے ہیں‘ عوام بھی اپنے طرف سے علمائے حق کے حس ٹولے کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کوشش کریں ‘ انشا ء اللہ آنے والا دور علمائے کرام کا ہوگا‘ ۔
4,163 total views, 2 views today