سوات(سوات نیوزڈا ٹ کام)ضلع ناظم نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے عوامی شکایات پر فری مانیٹرنگ ڈسٹرکٹ کمیٹی بنانے کا علان کردیا۔ضلع نائب ناظم یو سف علی خان کمیٹی کے چےئر مین ہوں گے ۔ممبران میں اپوزیشن لیڈر حاجی صدیق اللہ ۔اے سی ڈگر ڈاکٹر عظمت وزیر ۔کونسل کے اراکین میں شیر محمد خان ۔حجاب اللہ ۔رشید خان ۔ولی الرحمان ۔اور انعام الرحمان کمیٹی شامل ہوں گے ۔کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر تمام محکموں کی نگرانی سمیت کارکردگی رپورٹ ضلع ناظم کو پیش کرے گی ۔جو کونسل کی منظوری کے بعد سزا ا ورجزا کا عمل جاری رکھے گی ۔کونسل کے بنائے گئے کمیٹیوں نے ابھی تک تسلی بخش کارکردگی نہیں دکھائی ۔ڈپٹی کمشنر بونیر کو باضابطہ طور پر ضلع ناظم نے آگاہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم ڈاکٹر عبیداللہ نے نائب ناظم یوسف علی خان ۔اپوزیشن لیڈر حاجی صدیق اللہ ،شیر محمد خان ۔اور ولی رحمان کی موجودگی میں مقامی صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپنے اختیارات کا قانونی استعمال کرتے ہوئے ایک بااختیار مانیٹرنگ ڈسٹرکٹ کمیٹی قائم کی ہے ۔جو تمام صوبائی اور مرکزی محکموں کی کارکردگی معلوم کرنے کے لئے وزٹ کریں گے ۔ضلع ناظم نے کہا کہ تمام محکمے جو ضلعی حکومت کے زیر آثر ہیں وہ ضلعی حکومت کو جواب دہ ہیں ۔بہت سارے محکموں کے خلاف عوام شکایت کررہے ہیں کہ ان میں انکے جائیز کام نہیں ہورہے ہیں اور محکموں کے افسران اور اہلکار اپنے فرائض منصبی ٹھیک طریقہ سے انجام نہیں دیتے ۔اگر چہ کونسل میں تمام محکموں کے حوالے سے کمیٹی کے چئیر مین موجود ہیں ۔مگر انکی کارکردگی ناقص ہونے کی وجہ سے بونیر کی ضلعی حکومت کو یہ قدم اٹھانا پڑا جسکا مقصد صرف سرکاری محکموں کو عوام کے جائیز مسائل حل کرنا اور وقت پر ڈیوٹی انجام دیناہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے بارے میں عوامی شکایات زیادہ ہیں ۔ضلع ناظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان محکموں کو ملازمین کی تقرریاں اور تبادے بھی حکومت کو اعتماد میں لئے بغیر نہیں کرنی چاہئے ۔اس موقع پر ضلع نائب ناظم اور اپوزیشن لیڈر نے ضلعی حکومت کی اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کمیٹی کی قیام سے شتر بے مہار محکموں کی سمت درست کی جائے گی ۔اور عوام کو درپیش مسائل حل ہونے میں مددگار ثابت ہوں گے ۔
1,479 total views, 2 views today