سوات(بیورو رپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ انگریزوں نے سازش کے تحت طبقاتی نظام تعلیم کو فروغ دے کر غریب کوہمیشہ کے لئے غریب اورامیر کو امیر ترین کا راسرہ ہموار کردیا ، جب تک ملک میں بسنے والوں کے لئے یکساں نظام تعلیم رائج نہیں ہوتی اس وقت تک ترقی ممکن نہیں، عمر بھر امریکہ کی غلامی نہیں کرسکتے ، صوبائی حکومت نے پہلی فرصت میں تعلیمی نظام کو درست کرنے کا بیڑہ اٹھاکر اداروں میں اصلاحات کے ذریعے لوٹ مار اور کرپشن پر مبنی نظام کو ختم کرنے کی کوشش کی جس میں وہ کافی حد تک کامیاب ہوگئے ہیں ، ملاکنڈ میں وومین یونیورسٹی کیمپس کے قیام کے لئے زمین صوبائی حکومت فراہم کریگی ، وہ ملاکنڈ ڈویژن کے گاؤں تھانہ میں قائم گورنمنٹ شہید عادل شہزادہائی سکول کی صد سالہ تقریبات کے اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ایم این اے جنید اکبر ، تنظیم کے چئیرمین حاجی نوشیروان ، شہاب حسین اور ڈاکٹر شیر زمان سیماب نے بھی تقریب سے خطاب کیا ، سکول کے سابق پرنسپل گل نواز نے سپاسنامہ پیش کیا ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور صوبائی وزیر کھیل محمود خان نے صد سالہ تقریبات میں مختلف کھیلوں ، تقریر ی مقابلوں ،نعت خوانی اور قرات میں پوزیشن حاصل کرنے والوں سمیت سکول کے سابق اساتذہ اور طالب علموں کو تعریفی شیلڈ پیش کئے ، تنظیم کی طرف سے وزیر اعلیٰ کو روایتی چادر اور پکول کا تحٖہ پیش کیا گیا ، تقریب میں وزیر اعلی کے مشیر شکیل خان ، ایم پی اے نگینہ خان ، ضلع ناظم سید احمد شاہ باچا، سابق ناظم حاجی فدا اور انتظامی افسران سمیت علاقہ کے عوام اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین و کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی کا بھرپور انتظام کیا تھا وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ جن اقوام نے تعلیم پر توجہ دی وہی اج دنیا پر حکمرانی کررہی ہیں ہمارے ہاں سیاستدانوں نے دعوے تو بہت کئے مگر عملی قدم کسی بھی حکمران نے نہیں اٹھا یا بلکہ الٹا سیاستدانوں نے اداروں کو کرپٹ کرنے سمیت تعلیم کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھایا مگر پی ٹی ائی حکومت نے نظام اور اداروں کو درست کرکے مستقبل کو تباہی سے بچانے کا سلسلہ شروع کیا ہے انہوں نے کہا کہ اردو میڈیم سکولوں سے نکلنے والے طلبہ اور طالبات میں اانگلش میڈئم میں پڑھنے والوں کامقابلہ نہیں کرسکتے اس وجہ سے ملک پر مخصوص طبقہ کی حکمرانی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم کی اہمیت کومد نظر رکھتے ہوئے صوبہ بھر میں سو کالجوں کی قیام کا اغاز کیا جس میں پچاس مکمل ہوچکے ہیں اور پچاس ر کام جاری ہے اسی طرح ملاکنڈ سمیت 24 ضلعوں میں یونیورسٹی کیمپس اور نو یونیورسٹیوں کی منطوری دی ہے ایکسپریس وے کی تعمیر ائندہ اپریل مئی تک مکمل ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ سکولوں کی اپ گریڈیشن اور سڑکوں کی پختگی اور وسعت کو وہ شکیل خان سے مشورہ پر کریں گے ۔
1,346 total views, 2 views today