بریکورٹ ( ریاض احمد سے ) آٹھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود اقلیتی رکن بلدیوکمار سے حلف کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا جاسکا ۔بونیر جیل میں پابند سلاسل پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی بلدیو کمار جن کا تعلق ملاکنڈ ڈویژن کے علاقے بریکوٹ سے ہے جن کو آنجیہانی سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ، دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان ان کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی بننے کا اعلامیہ بھی جاری کر چکی ہے مگر آٹھ ماہ سے زائد ہونے کے بعد بھی ان کو حلف کیلئے نہیں بلایا جاسکا، آئینی طور پر ان سے حلف لینے کیلئے سپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر لازمی ہے مگر پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے کی وجہ سے ان سے حلف نہیں جاسکتا ہے، بلدیو کمار گزشتہ سال الیکشن کمیشن میں اپنے گوشوارے بھی جمع کرواچکے ہے جبکہ بطور رکن صوبائی اسمبلی حلف لینے کیلئے انہوں نے عدالت سے بھی رجوع کیا ہے ، حکومتی پارٹی میں اقلیتی رہنما نہ ہونے کے باعث ہندو برادری کے لئے شمشان گھاٹ سمیت دیگر اہم مسائل جوں کے توں پڑے ہیں ، مسائل کے تدراک کیلئے رہنما نہ ہونے سے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد موجود حکومت سے بد ظن ہورہے ہیں جس سے آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو نقصان پہنچنے کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں ۔
996 total views, 2 views today