(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے شہر مینگورہ امانکوٹ میں گزشتہ روز فرینڈ ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منشیات کے روک تھام کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی کونسلر ارشاد خان کا کہنا تھا کہ منشیات لعنت ہے جو نوجوان نسل کو ناسور کی طرح ختم کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس لعنت کی وجہ سے ڈی ائی خان اور قصور میں معصوم بچی زینب کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات رونما ہو تے ہیں ۔ ارشاد خان کا کہنا تھا کہ منشیات کی روک تھام کیلئے ہم سب کو مل کر مشترکہ کوششیں کرنی ہوگی ، ارشاد خان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ اور پولیس عوام کے ساتھ مل کر منشیا ت کا جڑ سے خاتمہ کرے اس موقع پر شاعر و ادیب عبدالرحیم روغانی ،محکمہ اطلاعات کے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر سرور خٹک ،عوامی نیشنل پارٹی کے غلام علی ،شیرازخان اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا
1,360 total views, 2 views today