سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات ارفن کیئر پروگرام کے تحت یتیموں میں بچوں میں ونٹر گفٹ تقسیم کی گئی ۔ گفٹ تقسیم کی سلسلے میں ادارہ الخدمت مینگورہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلع صدر افتاب احمد یوسفزئی ، نائب امیرجماعت اسلامی ضلع سوات نوید اقبال سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الخدمت کے ضلعی صدر افتاب احمد نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ایک عالم گیر فلاحی تنظیم ہے جس نے ہر وقت ناداروں ، بے کسوں اور یتیموں کی مدد کی ہے ۔ ان شاء اللہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا ۔
1,834 total views, 2 views today
Comments