مینگورہ (سوات نیوزڈاٹ کام) سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سب انجینئرز کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں حکومت فوری طور پران کے جائز مطالبات حل کرکے ان کی داد رسی کریں حکومت ان کو انکے حق سے محروم نہ رکھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کامقام ہے کہ آج سب انجینئرزکوان کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے سب انجینئرز اپنے مطالبات میں حق بجانب ہیں اور ہم ان کے تمام جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت ان کے مطالبات سے چشم پوشی کرنے کی بجائے ان کے مطالبات حل کرنے کیلئے عملی طور پر اقدامات اُٹھائیں تاکہ ان میں پائی جانے والی تشویش کا خاتممہ ہو سکے انہوں نے اس حوالے سے سب انجینئرز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
1,260 total views, 2 views today