سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)قصور میں درند گی کا شکار ہونے والی بچی زینب کے قاتلوں کی عدم گرفتار کے خلاف ننگیال پختون آرگنائزیشن کا سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین کا جلوس کی شکل میں نشاط چوک سے لیکر سوات پریس کلب مارچ ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزیشن کے چیئرمین حیان خان لالا، صدر زاہد علی ، نوید علی ، اعزاز اللہ اور معاذاللہ نے کہا کہ حکومت فوری طور پر زینب کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں ، انہوں نے کہا کہ یہ ایک وحشیانہ اور ظالمانہ اقدام ہے جس کا ہمارے بچوں پر بھی برا اثر پڑتا ہے ، انہوں نے کہا ایک ہفتہ ہوگیا لیکن حکومت نے ابھی قاتلوں کو گرفتار نہ کیا ، انہوں نے کہا ، تعلیمی نصاب میں جنسی تشد کے حوالے سے مضمون شامل کرنے سے دریغ کریں کیونکہ اس سے مزید فحاشی پھیلی گی ، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے یہ قدم اٹھایا تو بچوں کا مستقبل تباہ ہو کر اس طرف راغب ہوجائیگا ، اسلئے حکومت کو چاہیئے کہ وہ اس قسم کے مضمون کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے سے دریغ کریں ، انہوں نے کہا کہ اگر یہ قانون سازی کی گئی تو اس کے خلاف ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
1,684 total views, 4 views today