اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما پرویزرشید اورچوہدری نثار کے درمیان اختلافات میں شدت آگئی ہے اوردونوں ہی ایک دوسرے پرشدید لفظی گولہ باری کررہے ہیں۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویزرشید نے چوہدری نثارکومنافق قراردے دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزچوہدری نثارکا بیان شروع ہی یہاں سے ہوا تھا کہ وہ بیان دینا پسند نہیں کرتے ہیں، ان کے بیان سے ہی ان کی منافقت کا اندازہ لگا لیں۔ چوہدری نثار نے شیر کے نشان کے بغیرایک الیکشن لڑااور بری طرح ہار گئے تھے۔
پرویز رشید کے بیان دینے کی دیر تھی کہ چوہدری نثار کے ترجمان کا بھی بیان سامنے آگیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید غلط بیانی کے ماہر اور خوشامدی ہیں، وہ ان ہی خصوصیات کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے سیاسی ارسطو بنے بیٹھے ہیں۔ چوہدری نثار نے 1985، 1988، 1990 اور 2013 کے انتخابات شیر کے نشان کے بغیر جیتے۔
1,310 total views, 2 views today