کبل(سوات نیوزڈاٹ کام) اسسٹنٹ کمشنر اسراراحمد کبل کے زیر صدارت دریائے سوات پر کبل کے مقام پر سٹیل پل بنانے کے حوالے علا قائی مشران کا ایک اہم جر گہ منعقد ہوا جس میں ضلعی کونسلر سید افضل شاہ ، عبد الغفور خان ، حا جی فضل مولا ، تحصیل کونسلر عثمان غنی، حیدر علی خان ، سید انعام الرحمان ، خورشیداحمد ، سعید خان اف ڈھیرئی، نیا ز احمد خان ، سلطان حسین ، عبد الکبیر خان ، حا فظ اسرار احمد ، سلطان روم ، حا جی رحمت علی ، عرفان خان ، مفتی عارف اللہ سمیت دیگر مشران شریک تھے اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کا نجو کے مقام پر شدید ٹریفک جام اور گاڑیوں کے لمبی لمبی قطاروں کے وجہ سے لو گوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا ہے لہٰذا کبل کے مقام پر پل بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے جر گہ میں مختلف مشران نے اپنے اپنے تجاویز پیش کی کسی نے چندہ کے ذریعے پل بنانے ، کسی نے پاک آرمی کے ذریعے عارضی پل تعمیر کرنے جیسے تجاویز دی اور کسی نے پل تعمیر کرنا ریاست کی ذمہ داری قرار دے دی حکمران جما عت کے مشران نے چندہ کے ذریعے پل تعمیر کرنے کے مخا لفت کرکے افسوس کا اظہار کیا اسسٹنٹ کمشنر کبل نے 11رکنی سر کاری کمیٹی مقرر کی جن میں فضل اکبر ، حا جی فضل مولا، سلطان حسین ، انعام الرحمان ، ابراہیم دیولئی، سید افضل شاہ ، مفتی عارف اللہ ، سعید خان آف ڈھیرئی ، نیا ز احمد خان ، ڈاکٹر لطف اللہ ، تحصیل کونسلر عثمان غنی شامل ہیں جو جا کر عسکری حکام ، دیگر حکام با لا سمیت منتخب ممبران اسمبلی سے ملا قات کر کے پل بنانے کے حوالے با ت چیت کر کے صورتحال کا جائزہ لینگے۔
2,480 total views, 2 views today