لاہور: پنجاب حکومت نے خبردار کیا ہے کہ مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے دھرنے اور احتجاج میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ لاہور میں مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں سیکیورٹی کا خدشہ ہے۔ حکومت نے اپوزیشن کو جلسے کے شرکا کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کی پیش کش کی لیکن احتجاج کے منتظمین نے انکار کردیا، اس اقدام سے جلسے میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق عوامی تحریک اور تحریک انصاف نے مشترکہ طور پر پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کرنے سے انکار کردیا ہے۔ احتجاج کرنے والی دونوں پارٹیوں نے بلٹ پروف روسٹرم ، موبائل جیمرز، پولیس سیکیورٹی اور کنٹینر ہٹانے کےلیے انتظامیہ سے کہا ہے۔
1,456 total views, 2 views today
Comments