سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا کہ پی کے 80 کے ہر ویلج کونسل میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے جس سے پی کے 80کے تاریخ میں پہلی بار گلی گلی بلکہ ہر محلہ کے رہائشی مستفید ہو رہے ہیں اور یہی پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل تھاکہ ہر محلہ اور گلی کو جدید سہولیات میسر ہوں۔انہوں نے کہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی اور کارکنان عوام کی ہر دکھ اور درد میں شامل ہوں اورکوئی بھی ترقیاتی کام عوام کی مشاورت اور اعتماد کے بغیر شروع نہ ہوں کیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی خدمت اور عوام کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتے ہیں جو پاکستان تحریک انصاف کے ممبران اور کارکنان نے ثابت بھی کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا اورماڈل حلقہ پی کے 80کو یقینی بنانے کیلئے بیوٹیفیکیشن سکیم پر کام تیزی سے جاری ہیں جس کی تکمیل سے پی کے 80کا نقشہ بدل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین پی ٹی آئی کی تبدیلی تسلیم کریں کیونکہ عوام پی ٹی آئی کی عوام دوست پالیسوں سے یکساں مستفید ہو رہے ہیں اور لوگ اپنے اپنے سیا سی پارٹیوں کو چھوڑ کر پی ٹی آئی کے قافلے نیا پاکستان بنانے کیلئے شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہے اور عوام کی مشاورت سے ترقیاتی کام کا آغاز کرتے ہیں ۔
1,474 total views, 2 views today
Comments