سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات عامر افاق اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسیر عبدالسلام نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کھیلوں کی فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور اگلے ماہ سوات میں ڈوژنل سپورٹس فیسٹول کا اغاز کیا جائیگا ،سوات انتظامیہ اور پریس کلب کے درمیان بیڈ مینٹن کے دوستانہ میچ میں انعامات کے تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور ہمارا مقصد اس ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور انہیں اگے لیکر جانا ہے جس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی افسران اور صحافی پورا دن اپنے ذمہ داریوں میں مصروف رہتے ہیں اور انکو ورزش یا کھیل کے کوئی مواقع میسر نہیں ہوتے اس وجہ سے اس طرح کے میچوں کے انعقاد سے ایک طرف انکو تفریح کے مواقع فراہم ہوتے ہیں تو دوسری طرف ان کو صحت اور ورزش کے مواقع بھی فراہم ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اگلے ماہ سے یہاں پر ڈویژنل سپورٹس فیسٹول کا اغاز کر رہی ہے جس کیلئے ملاکنڈ ڈویژن کے ٹیموں کو مدعو کیا جائیگا اور صوبائی حکومت کے نمائندے اس میں شرکت کریں گے ۔
1,392 total views, 4 views today