سوات(فضل ربی پختونیار)جمیعت علمائ اسلام کے وننگ امیدوار حبیب علی شاہ کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ، جے یو ائی سے اپنی راہیں جدا کرلیں، پارٹی ذرائع کے مطابق جے یو ائی کے سابقہ امیدوار حلقہ پی کے اکیاسی کے امیدوار حبیب علی شاہ نے پارٹی چھوڑنے کا مبینہ طور پر فیصلہ کرلیا ہے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ اتوار کے روز مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے، واضح رہے کہ جے یو ائی نے حبیب علی شاہ کو سال 2013 میں پارٹی ٹکٹ دیا تھا اور وہ چند ووٹوں سے دوسرے نمبر پر ائے تھے، انے والے الیکشن میں بھی پارٹی حبیب علی شاہ کو ٹکٹ دے رہی تھی تاہم انہوں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کافیصلہ کرلیا ہے، یہ بھی امکان ظاہر کیاجارہا ہے کہ حلقہ پی کے اکیاسی میں وہ اگلا الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ سے لڑیں گے۔
سوات نیوزڈاٹ کام نے حبیب علی شاہ سے پارٹی چھوڑنے کے حوالے بات کرنا چاہی تاہم انہوں نے فون رسیو نہیں کیا
1,638 total views, 2 views today