سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )مٹہ میں فاروق شہید الیون فٹ بال ٹورنمنٹ رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ، فائنل میچ میں ینگ دلاور خان شہید فٹ بال کلب نے ٹورنمنٹ اپنے نام کرلیا ، فائنل میچ کے مہمان خصوصی ضلعی یوتھ کونسلر عدنان خان تھے اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، سوات میں فٹ بال کے بہترین کھلاڑی موجود ہے اور ان کھلاڑیوں کے ساتھ بھر پور تعاون کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت نوجوانوں پر بہت زیادہ توجہ دے رہی ہے کیونکہ کھیل کود انسانی زندگی کے لئے بہت ضرروری ہے ۔ فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ضلعی یوتھ کونسلر عدنان خان نے فائنل میچ جیتنے والے ینگ دلاور خان شہید فٹ کلب کے کپتان سعد خان سواتی کو ٹرافی دیا گیا جبکہ دوسرے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔
2,347 total views, 4 views today