مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام )مقامی کاشتکاران ضلع سوات کے صدر منصور علی گجر ، حاجی محمد امین ، حاجی شیر رحمان عرف شیرو اورخان زمان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت مقامی کاشتکاران کے جائز مطالبات کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھاکر ان غریب کاشتکاروں کیساتھ ظلم کو روک دیں انہوں نے کہا کہ غریب کاشتکاروں کیساتھ جاری ظلم کو روکنے میں تمام سیاسی جماعتیں بھی اپنے اپنے اہم کردار ادا کرکے ان کاشتکاران کا کھل کر ساتھ دیں ورنہ پھر کاشتکاران بھی کسی کی ساتھی نہیں ہوگی۔ کاشتکاران کی جائز مطالبات کو حل کرانے اور ائندہ لائحہ عمل کو طے کرنے کیلئے تاریز پلازہ28 جنوری بروزاتوار بمقام گراسی گروانڈ مینگور بوقت گیارہ بجے ایک اہم اجلاس ہوگا جس میں سوات کے تمام مقامی کاشتکاران شرکت کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ سواتی میں مقامی کاشتکاران کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے مقامی کاشتکاران ضلع سوات کے صدر منصور علی گجر ، حاجی محمد امین ، حاجی شیر رحمان عرف شیرو ماسٹر خان زمان دیگر نے بھی خطاب کی اجلاس میں کاشتکاروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی مقررین نے کہا کہ اس وقت موجودہ حکومت نے مقامی کاشتکاران کیساتھ ظلم کی انتہا کردی ہے جو اب مذید برداشت کرنے سے باہر ہوتی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ تمام غریب کاشتکاروں کی معاشی قتل اس وقت جاری ہے اور ذمہ دار احکام سمیت دیگر سیاسی جماعتیں اور حکومت وقت صرف تماشہ دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں مقامی کاشتکاران کی جائز مطالبات میں ساتھ دیں اور اس ظلم کو روکنے میں ان کاشتکاروں کی تحریک میں شامل ہوجائے انہوں نے کہا کہ اگر اج ان تمام سیاسی جماعتوں نے ان غریب کاشتکاروں کیساتھ نہیں دیا تو کل یہ کاشتکار بھی کسی کاساتھ نہیں دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حقوق کے لئے تنظیم روز بروز بڑ رہے ہیں آج نہیں تو کل ہمارے مطالبات حکومت کو حل کرنا پڑنیگی۔ اگر ہمارے جائز حقوق حل نہیں ہوئے تو ہم لانگ مارچ ، بھوک ہڑتال اور دھرنوں پر مجبور ہو کر حکومت کے لئے مشکلات ہونیگے۔ اس موقع پر سواتی میں مقامی کاشتکارن کے مقامی کمیٹی بھی بنائے گئے اور وہاں کے متاثرہ لوگوں نے بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔
1,852 total views, 2 views today