بریکوٹ( ریاض احمدسے) بریکوٹ بازار میں جگہ جگہ سٹاپوں ،ٹریفک مسائل اور تجازوات کے گمبھیر صورت حال کے پیش نظر ڈی پی او سوات واحد محمود نے ایکشن لیتے ہوئے خصوصی ہدایات جار ی کرتے ہوئے ٹریفک انچارج وزیر حسین خان نے ٹریفک پولیس ٹیم تشکیل دی ۔ٹی اے ایس آئی سکندر اخون خیل کے زیرنگرانی ٹریفک پولیس عمران خان ،امان اللہ خان اور محمد صابر نے بریکوٹ بازار میں فٹ پاتھوں پر کھڑی ریڑھیاں ،فٹ پاتھوں پر خرید وفروخت کرنے والوں کے علاوہ غیر قانونی سٹاپوں کے خلاف سخت آپریشن کیا ۔انہوں نے سوزوکی ،فلائنگ کوچ کے علاوہ دیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں اوورلوڈ نگ اور سوزوکی گاڑیوں کے باڈیوں میں لگی نمائشی لوہے سے بنے ہوئے مختلف چیزوں کو فوری ہٹانے کا حکم بھی دے دیا۔غیر لائسنس یافتہ ڈرائیور وں کے علاوہ ٹریفک کے قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرتے ہوئے تقریباً ساٹھ کے قریب ڈرئیواروں پر جرمانے عائد کئے گئے ۔ٹی اے ایس آئی سکندر اخون خیل نے کہاہے کہ ڈی پی او سوات کے خصوصی ہدایات پر عمل جاری ہے ۔بریکوٹ بازار میں کسی بھی صورت میں غیر قانونی سٹاپوں کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جہاں پر بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں ہوئی تو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی
1,711 total views, 2 views today