سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پشتونوں کے ساتھ مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے ، کراچی میں سندھ پولیس کے ہاتھوں بے گناہ لوگو ں کا قتل عام بند کیا جائے ، نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کو فوری طور پر سخت سزا دی جائی ، نقیب اللہ محسود کا قتل افسوس ناک فعل ہے ، پشتون قوم کو دہشتگرد پیش کیا جارہا ہے جبکہ پشتون قوم محب وطن پاکستانی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بدامنی سے نکالنے کے لئے ہم سب کو متحد ہونا پڑیگا ، پشتون ایک محب وطن پاکستانی ہے او ر ان کو دہشتگرد پیش کرنا پشتونوں کے ساتھ سراسر ظلم وناانصافی ہے ،انہوں نے مطالبہ کردیا کہ نقیب اللہ محسود کی قتل پرجوڈیشنل کمیشن بنایا جائے اور قاتلوں کو سخت سے سخت سزاد ی جائی ۔ ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے کہا کہ نقیب اللہ محسود ایک محب وطن پاکستانی تھا جبکہ سندھ پولیس نے انہیں دہشتگرد کا نام دے کر معصوم نقیب محسود کو قتل کیا ، ہم نقیب اللہ محسود کے خاندان والوں کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہے کیونکہ یہ صرف نقیب کے خاندان کا غم نہیں بلکہ سب پشتونوں کا ایک جیسا غم ہے ۔ چیئرمین ڈیڈک نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں پشتونوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کردیا کہ وہ فوری طور پر کراچی میں پختونوں کے ساتھ ظلم بند کریں کیونکہ ہم سب ایک جیسے محب وطن پاکستانی شہری ہے ۔
1,586 total views, 2 views today