قصور: زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل ہونے والی 8 سالہ کمسن زینب کا مبینہ قاتل گرفتار کرلیا گیا۔ایکسپریس نیوزکے مطابق قصور میں 8 سالہ بچی زینب کے قتل کا مرکزی ملزم عمران گرفتارکرلیا گیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والے شخص کا ڈی این اے میچ کرگیا ہے۔ ملزم قصورمیں ہونے والے ہنگاموں کے دوران سے پہلے پاک پتن فرار ہوا جس کے بعد وہ عارف والا چلا گیا تھا جبکہ اس نے اپنی داڑھی بھی منڈھوا لی تھی۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہےجوزینب کا پڑوسی ہے اورکورٹ روڈ کا رہائشی ہے۔ اس سے قبل بھی ملزم کو پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں چھوڑ دیا گیا تھا۔ترجمان پنجاب حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی این اے رپورٹ فرانزک لیب بھجوادی ہے، ملزم کی کنفرمیشن ڈی این اے رپورٹ کے بعد ہوگی، فرانزک لیب نے تفصیلی رپورٹ کیلئے 7 بجے تک کا وقت دیا ہے، ملزم باربار اپنا حلیہ تبدیل کرتا رہتا تھا جب کہ قوی امکان ہے کہ عمران ہی مرکزی ملزم ہے۔
1,468 total views, 2 views today